حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے کہا: دنیا میں بڑھتی ھوئی دہشتگردی کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلایا جا رہا ہے تاکہ ہر ملک کمزور اور غیر مستحکم ہو جائے۔
انہوں نے کہا: اسلام جن مشکلات سے گزر رہا ہے اس کی بڑی وجہ وہ اسلامی رہنما ہیں جو دین کا لباس اوڑھے استعمار کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت امام خمینی (رہ) عالم اسلام کے وہ عظیم رہبر تھے جنہوں نے اسلامی ممالک کو امت واحدہ کا شعور دیا۔
انہوں نے کہا: ایسی پالیسی مرتب کی ضرورت ہے جس سے دنیا حالیہ مشکلات سے نکل سکے۔ دہشتگردی، فرقہ واریت، مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے تمام ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دیں تا کہ عوام خوشحال زندگی گزار سکیں۔
امام جمعہ ملبورن نے مزید کہا: ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلام رہنما کو "دہشتگردی مکاؤ" اور "کسی کے عقیدے کو چھیڑو نہیں اور اپنے عقیدے کو چھوڑو نہیں" جیسی پالیسیاں مرتب کرنا پڑیں گی۔
حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: آج امام زمانہ (عجل) کی معرفت اور ان کے ظہور کے لیے آمادگی، کردار سازی اور اپنا محاسبہ ہر کلمہ گو پر ضروری ہے تاکہ ہم ائمہ معصومیںن علیہم السلام کے اصل پیغام کو سمجھ سکیں۔